حیدرآباد۔ 21۔مئی (اعتماد نیوز) بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے صدر نریندر
مودی نے آج گجرات چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفی دے دیا۔ وہ 26مئی کو ملک کے
وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں۔انہوں نے اپنے استعفی کے مکتوب
کو گجرات
کے گورنر کملا بینی وال کو پیش کیا۔ نریندر مودی پچھلے 12سال تک
اس عہدہ پر فائز رہے۔ انکی جگہ اگلے وزیر اعلی گجرات کے پہلی خاتون چیف
منسٹر انندی بین پاٹل اس عہدہ پر فائز ہورہی ہیں۔جو کہ مودی کی کابینہ
میں وزیر مال کے عہدہ پر فائز تھیں۔